احسان مانی مکمل پی ایل ایل پاکستان لانے پرعزم

چیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ 3 سال میں مکمل پی ایس ایل پاکستان لے آئیں گے۔ احسان مانی نے کہاکہ آئندہ برس کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں میں اس حوالے سے کوئی سے کوئی دعویٰ نہیں کرنا چاہتا، البتہ پی ایس ایل کے 8 میاچس ہونے ہیں، کراچی فائنل کے بشمول 4 میاچس کی میزبانی کرے گا۔ اتنے ہی مقابلے لاہور میں ہوںگے، ہمارا ارادہ ہے کہ تین سال میں پوری لیگ ملک میں واپس لے آئیں۔ چیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ پی ایس ایل آڈٹ پر آڈیٹرز جنرل آف پاکستان کے اعتراضات پر جواب جمع کرادیا تھا، اس میں پھر کچھ چیزوں کی وضاحتیں طلب کی گئی ہیں، اس حوالے سے کام ہو رہا ہے، ہم سے معلومات مانگی گئی ہیں جو دیدیں گے، پھر دیکھیں گے کیا ہوتاہے۔

جواب چھوڑیں