افسانوی اداکار دلیپ کمار ہاسپٹل سے ڈسچارج

 افسانوی اداکار دلیپ کمار (95 سالہ) کو آج یہاں ایک ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا جہاں وہ مرض نمونیا کے علاج کے لئے شریک تھے۔ اداکار کی جانب سے ٹویٹر پیامات کرنے والے فیصل فاروقی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کے مداحوں کو مطلع کیا کہ دلیپ کمار کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ گھر پر آرام کررہے ہیں۔ فاروقی نے لکھا کہ ’’ڈاکٹروں نے انہیں چند دن تک مکمل آرام کرنے اور الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ انفیکشن کی روک تھام کی جاسکے۔ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘‘۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار کو سینہ میں شدید جکڑن کی شکایت پر 7 اکتوبر کو یہاں لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں