ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے سشما سوراج کی تاجکستان آمد

 وزیر خارجہ سشما سوراج 2 روزہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچیں۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزارت ِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹر پر بتایا کہ آئندہ 2 دن کے دوران وزیر خارجہ ‘ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں شرکت کریں گی‘ باہمی بات چیت کریں گی اور تاجکستان میں ہندوستانی برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گی۔ توقع ہے کہ ایس سی او کی سربراہان ِ حکومت کونسل (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شام ‘ افغانستان اور کوریائی جزیرہ نما کی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں