تلنگانہ میں نوروزہ بتکماں فیسٹیول جاری

تلنگانہ میں نوروزہ بتکماں فیسٹیول جاری ہے ۔ پھولوں کا یہ تہوار تلنگانہ کی تہذیب اور روایات کی عکاسی کرتا ہے ۔ خواتین اس میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیتی ہیں۔ اس سلسلے میں اس ماہ کی17تاریخ تک مختلف ثقافتی پروگرامس محکمہ زبان وثقافت کی جانب سے منعقدکیے جارہے ہیں۔ بتکماں تہوار کے حصہ کے طورپربیشتر محکمہ جات جیسے بہبود خواتین واطفال ‘ صحت وطبابت کی جانب سے تمام آنگن واڑی مراکز میں بودھماں تقاریب کا اہتمام کیاجارہا ہے اور روایتی دیہی کھیل بھی منعقدکیے جارہے ہیں۔حکومت نے کہا کہ اصل پروگرام 17اکتوبرکو ہوگا۔ بتکماں کے سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے سرکاری طور پر یہ فیسٹول منایا جارہا ہے ۔حکومت نے تمام کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس فیسٹیول کے لئے وسیع انتظامات کریں۔

جواب چھوڑیں