حلقہ چندرائن گٹہ سے شہزادی بیگم بی جے پی کی متوقع امیدوارہ

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) کی سرگرم قائد شہزادی بیگم حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے بی جے پی کی متوقع امیدوارہ ہیں۔ شہزادی بیگم جو عادل آباد کی متوطن ہیں عثمانیہ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس کی پوسٹ گریجویٹ ہے ۔ بیگم نے کل امیت شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پرمقابلہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ اس موقع پر صدرریاستی بی جے پی ڈاکٹر لکشمن ‘جی کشن ریڈی ودیگر قائدین بھی موجودتھے۔ توقع ہے کہ بی جے پی ‘شہزادی بیگم کو حلقہ چندرائن گٹہ سے پارٹی امیدوار نامزد کرے گی ۔ وہ ایک صاف گوخاتون ہیں اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی نقاد ہیں بی جے پی انہیں پارٹی کے اقلیتی چہرہ کے طورپر پیش کررہی ہے ۔شہزادی بیگم نے ہندومذہبی قائد سوامی پری پورنندا کوشہربدرکرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کی تھی۔

جواب چھوڑیں