خودساختہ سوامی رام پال 2کیسس میں قصوروار

 حصار کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آر چالیا نے ست لوک آشرم بروالا کے منتظم رام پال کو نومبر 2014 میں آشرم میں 5 خواتین اور ایک بچہ کی موت کے 2 معاملات میں آج قصوروار قراردے دیا۔ حصار کی سنٹرل جیل نمبر 1 میں قائم کی گئی خصوصی عدالت میں کیس نمبر 429 میں 4 خواتین اور ایک بچہ کی موت کے معاملہ میں رام پال سمیت 15 ملزمین اور کیس نمبر 430 میں ایک خاتون کی موت کے معاملہ میںرام پال سمیت 14 ملزمین کو قصور قراردیا گیا۔ رام پال کو حصار کی سنٹرل جیل نمبر 2 اور سنٹرل جیل نمبر 1 میں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج ڈی آر چالیا نے دونوں ہی معاملات میں رام پال سمیت تمام ملزمین کو قصوروار قراردیا۔ سزاؤں کا اعلان 16 اور 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ پولیس نے ان اموات کے معاملہ میں رام پال اور ان کے حامیوں پر قتل کے 2 معاملات درج کئے تھے۔

جواب چھوڑیں