راجر فیڈرر تیسرے رائونڈ میں داخل

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ سوئس اسٹار راجر فیڈرر آخری 16 مرحلے میں داخل ہوگئے۔ راجر فیڈرر نے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں روسی حریف ڈینیل میڈیڈیو کو 6-4, 4-6, 6-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دیگر پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں چوتھے سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی، نمبر تین سیڈ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے فرانس کے رچرڈ گیسکٹ، نمبر دس سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس نے روس کے کیرن خاشانوف، نمبر آٹھ سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری نے چین کے وو یبینگ، نمبر سولہ سیڈ اٹالین پلیئر مارکو سیچیناٹو نے جنوبی کوریا کے ہیون چنگ، نمبر سات سیڈ جنوبی افریقہ کے کائیل اینڈرسن نے قازقستان کے میخائیل کوکوشکن اور نمبر گیارہ سیڈ برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ نے اٹلی کے آندریس سیپی کو 6-3, 6-4 سے ہرادیا جبکہ امریکہ کے سیم کورے‘ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ اور آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار بھی حریفوں کے خلاف کامیابی کے بعد آخری 16راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

جواب چھوڑیں