فراکا ایکسپریس حادثہ‘ 2 ریلوے عہدیدار معطل

 نیو فراکا ایکسپریس کے پٹری سے اترجانے کے معاملہ میں ریلویز نے آج 2 عہدیداروں کو معطل کردیا۔ سینئر عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سگنل انسپکٹر اور الکٹریکل سگنل کی دیکھ بھال کرنے والے عہدیدار کو معطل کردیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کی راہ ہموار کی جاسکے۔ ریلویز کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بادی النظر میں غلط سگنل کی وجہ سے حادثہ کی علامات کا پتہ چلا ہے ۔ ہم نے ریلوے سیفٹی کے چیف کمشنر کی سفارش پر 2 عہدیداروں کو معطل کردیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ ہو۔ ایک اور اطلاع کے مطابق لکھنو ۔ رائے بریلی روٹ پر آج بھی ٹرین خدمات بحال نہ ہوسکیں۔ 24 گھنٹے بعد سیکشن کے ایک ٹریک کی مرمت کی گئی ہے اور اسے ٹریفک کے لئے کھولا گیا ہے۔ بہرحال دوسرے اور تیسرے ٹریک کے سیکشنس کو آج رات کھولے جانے کی توقع ہے۔ صبح تقریباً 8 بج کر 20منٹ پر مرمت شدہ ٹریک پر ایک مال گاڑی کو 20 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گذرنے کی اجازت دی گئی۔ احتیاطی اقدام کے طورپر آج مسلسل دوسرے دن کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں