میسی کا 40 سے زائد گول کرنے کا منفرد ریکارڈ

 ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بن گئے۔ میسی نے اسپینش لیگ کے میچ میں اپنی ٹیم کو شکست سے بچاتے ہوئے گول کرکے نہ صرف میچ برابر کیا بلکہ مسلسل 10 ویں سال کیلنڈر ایئر میں بھی اپنے ملک یا کلب کی جانب سے 40 یا اس سے زائد گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سال میسی کے 41 گول مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ابھی سال ختم ہونے میں ڈھائی ماہ زائد کا عرصہ باقی ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ میسی اپنے گول کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں کامیاب رہیںگے۔ اس دوران انہیں اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کے تعلق سے صورتحال غیر یقینی ہے کیونکہ ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد ان کا انٹرنیشنل کیریر بھی آگے بڑھتا نظر نہیں آتا جبکہ میسی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ورلڈکپ میں ٹیم کی ناکامی کی صورت میں ریٹائر ہو جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں