کانگریس کی پہلی فہرست کو قطعیت

کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی نے تلنگانہ کے 119 کے منجملہ 30 اسمبلی حلقہ جات سے پارٹی امیدواروں کے نام کو قطعیت دیدی ہے ۔ جن میں اتم کمارریڈی (حضورنگر )‘ملوبھٹی وکرامارکہ (مدھیراکھمم)‘ دامودر راج نرسمہا (اندول) ‘کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی (نلگنڈہ)‘ڈی سریدھر بابو (منتھنی) ‘ گیتا ریڈی (ظہیرآباد)‘ڈی کے ارونا (گدوال )‘محمدعلی شبیر (کاماریڈی)‘ پونالہ لکشمیا (جنگاوں)‘ ٹی جیون ریڈی (جگتیال ) ‘ سبیتااندراریڈی (مہیشورم)‘ سمپت کمار ( عالم پور)‘ومشی چندرریڈی (کلواکرتی)‘ جی چنا ریڈی (ونپرتی)‘اے ریونت ریڈی ( کوڑنگل)‘ ڈی مادھوریڈی (نرسم پیٹ)‘ ایم مہیشور ریڈی (نرمل )‘آتھارام سکو ( آصف آباد)‘ این راجندر ریڈی( ورنگل ایسٹ)‘ سنیتالکشماریڈی (نرساپور)‘آرکانتارائو ( پناپاکا) ‘ آرے پلی موہن (ماناکنڈور) ‘ ایم ششی دھر ریڈی (صنعت نگر)‘ وشنووردھن ریڈی (جوبلی ہلز)‘مکیش گوڑ(گوشہ محل ) ‘ فیروزخان (نامپلی)اور ایس چندر شیکھر (ستوپلی ) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کا نگریس کی الیکشن کمیٹی نے تمام اسمبلی حلقوں سے ٹکٹ کے خواہشمند3 امیدواروں کے ناموں کی اسکریننگ کمیٹی سے سفارش کی تھی ۔ اسکریننگ کمیٹی نے 30 حلقوں سے ایک ایک امیدوار کے نام کی نشاندہی کی اور ان 30 امیدواروں کی فہرست اے آئی سی سی کے انتھونی کمیٹی کو روانہ کردی ہے ۔ اس دوران اسکریننگ کمیٹی کے ارکان بھکتاچرن داس ودیگر نے آج گاندھی بھون میں ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدور ‘ کانگریس کی محاذی تنظیموں یوتھ کانگریس ‘ این ایس یوآئی ‘ مائناریٹی ڈپارٹمنٹ ‘ بی سی ڈپارٹمنٹ ‘ ایس سی ایس ٹی ڈپارٹمنٹ کے صدور سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے عوام میں مقبول اورمضبوط امیدواروں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ چیرمین مائناریٹی ڈپارٹمنٹ خواجہ فخرالدین نے بتایا کہ انہوں نے آج اسکریننگ کمیٹی سے ملاقات کی ہے۔ جنرل سکریٹری اس کے افضل الدین نے کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے اقلیتوں کو زیادہ ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں