کوہلی کو انضمام کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 اکتوبر سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں پاکستان کے سرکردہ بلے باز انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ کوہلی حیدرآباد کے میدان پر انضمام کے 25 ٹسٹ سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرسکتے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کپتان کوہلی کے ٹسٹ کرکٹ میں ابھی تک 24 سنچری بناچکے ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹسٹ کرکٹ میں 25 سنچریاں اسکور کی ہیں ۔واضح رہے کہ ہندوستان نے کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ کیلئے پہلے ٹسٹ کے 11 کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں