دنیا بھر میں 82کروڑ سے زائد انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار

دنیا بھر میں بیاسی کروڑ سے زائد انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں۔ بھوک کے تازہ ترین عالمی انڈکس کے مطابق اس وقت کرہ ارض پر821 ملین انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے یا تو کوئی خوراک دستیاب نہیں یا پھر وہ تشویش ناک حد تک کم خوراکی کا شکار ہیں۔ یہ عالمی انڈکس دنیا کے 191 ممالک کی صورت حال اور وہاں بھوک کے مسئلہ کی شدت کو سامنا کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس انڈکس کے مطابق اس وقت دنیا کا بھوک اور کم خوراکی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ براعظم افریقہ کا زیریں صحارا کا علاقہ ہے۔

جواب چھوڑیں