راہول گاندھی کا 20اکتوبر کو دورہ تلنگانہ

 صدرکانگریس راہول گاندھی 20اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کے لئے مہم چلائیں گے ۔ذرائع کے مطابق گاندھی 20اکتوبر کو کاماریڈی اور ضلع عادل آباد کے بوتھ علاقہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔راہول گاندھی 27اکتوبر کوایک مرتبہ پھر تلنگانہ کا دورہ کریں گے ۔اس موقع پر وہ اضلاع کریم نگر اور ورنگل میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی ،راہول گاندھی کے پانچ تا دس انتخابی جلسے اور سونیاگاندھی کے دو جلسوں کے اہتمام کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ گاندھی کے دورہ تلنگانہ سے پارٹی کے کیڈر میں جوش وولولہ پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ تلنگانہ میں انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی اپوزیشن اور حکمران جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے ۔چہارشنبہ کو بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا تھا۔اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد امیت شاہ کا یہ دوسرا دورہ تلنگانہ تھا۔

جواب چھوڑیں