سری لنکا۔انگلینڈ کے درمیان آج دوسرا ونڈے

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 5 میاچس کی ونڈے سیریز کا دوسرا مقابل کل کھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میاچ اس وقت بارش کی نذر ہوگیاتھا جس انگلینڈ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورس میں 2 وکٹ کھوکر 92 رن بنائے تھے ۔ ونڈے ورلڈکپ آئندہ برس انگلینڈ کی میزبانی میں منعد ہونے والا ہے ایسے میں دونوں ٹیموں کی نگاہیں میگاایونٹ سے قبل اپنی اپنی خامیوں کو درست کرنے پر مرکوز رہیںگی ۔ سری لنکن ٹیم اس وقت ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کی قیادت دنیش چندیمل کر رہے ہیں۔ سلکٹرس نے ناقص فام کی وجہ سے تجربہ کار آل رائونڈر انجیلو میتھیوز کو ڈراپ کردیاہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ڈکویلا کی واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بولر ملنگا بھی اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ دمبولا گرائونڈ کی وکٹ اسپنرس کیلئے سازگار مانی جاتی ہے ایسے میں سری لنکن ٹیم اپنے نوجوان اسپنرس پر زیادہ انحصار کرے گی۔ دوسری جانب انگلش سلکٹرس نے بھی ونڈے سیریز کیلئے عادل راشد اور معین علی کو موقع دیاہے۔ ایان مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم کافی مضبوط ہے جس کے دیگر کھلاڑیوں میں جانی بیرسٹو‘ جوز بٹلر‘ سیم کرین‘ لیام ڈاوسن‘ جوئے روٹ‘ جیسن رائے ‘ بن اسٹوکس اور ووڈ بھی شامل ہیں۔ آل رائونڈر لیام ڈاوسن کو اس مقابلہ میں بھی تیسرے اسپنر کی حیثیت سے قطعی 11 کھلاڑیوں میں موقع دیاجا سکتا ہے۔ میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں