سلیم ملک نے 2 لاکھ ڈالر رشوت کی پیشکش کی تھی: وارن

آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے اپنی نئی کتاب میں سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک کی جانب سے 2 لاکھ ڈالر رشوت کی پیشکش کے الزام کا بھی تذکرہ کیاہے۔ شین وارن نے ایک ہندوستانی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ یہ کتاب میری زندگی سے متعلق ہے، اس میں رشوت کی پیشکش کا بھی ذکر ہے ۔ سلیم ملک نے مجھے کہا تھاکہ اگر میں آف اسٹمپ کی جانب وائیڈ بولنگ کروں اور میچ ڈرا ہوجائے تو وہ مجھے 2 لاکھ ڈالر دیں گے۔ علاوہ ازیں شین وارن نے کتاب میں سری لنکا میں مارک وا کے ایک دوست کی جانب سے رشوت کی پیشکش کا بھی ذکر کیا۔

جواب چھوڑیں