ننھی زینب کے قاتل کو17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی

پاکستان کے شہر قصور میں 12 ننھی بچیوں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے والے درندے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 17 اکتوبر کو پھانسی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم عمران علی کو ننھی زینب سمیت 12 کلیوں کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 17 اکتوبر کو پھانسی دیئے جانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ احتساب عدالت نے مجرم عمران علی کے بلیک وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں