کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے والا مداح پکڑا گیا

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میاچ میچ کے پہلے دن آج ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی کا ایک پْرجوش مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے سیکوریٹی کو چکمہ دے کر میدان میں آگیا تاہم اسے اْس وقت پکڑ لیاگیا جب وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش کررہا تھا۔ کوہلی، اس میچ میں مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ بعدازاں سیکوریٹی عہدیدار اس پْرجوش مداح کو کھینچ کر وہاں سے لے گئے ۔واضح رہے کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹسٹ میاچ آج سے حیدرآباد میں شروع ہوا جس میں جس کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹس کھوکر 295 رن بنائے۔روسٹن چیس 98 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

جواب چھوڑیں