کے سی آر کی اقتدار پردوبارہ واپسی یقینی :کڈیم سری ہری

نگرانکارڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج دعویٰ کیاکہ ٹی آرایس سربراہ ونگر انکار چیف منسٹر کے چندرشیکھررائو جنہوں نے عوام کی بہبود اسکیمات پرعمل آوری کے لئے کئی مشکلات کاسامنا کیاہے ‘ایک بار پھراقتدار پرواپس آئیںگے۔ ضلع محبوب آباد میں ڈورنکل حلقہ کے ٹی آرایس کی رابط کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کڈیم سری ہری نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے متعارف کردہ بہبودی اسکیمات کی ملک بھر میں ستائش کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کی ترقی اوربہبودی اسکیمات پرعمل آوری کیلئے کے سی آر کی اقتدار پردوبارہ واپسی ضروری ہے ۔کڈیم سری ہری نے اس یقینی کا اظہار کیا کہ حکومت کی فلاحی اورترقیاتی اسکیمات کی وجہ سے ٹی آرایس کا اقتدار پر دوبارہ واپس ہوناطئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ رابط کمیٹی ‘اسمبلی ‘پنچایت راج کے علاوہ لوک سبھا انتخابات میں بھی کارکردرہے گی۔ ٹی آرایس کے اس رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیتارام نائک ‘ریڈیانائک ‘ستیہ وتی راتھوڑ اورپارٹی کے دیگرقائدین شریک تھے ۔

جواب چھوڑیں