گجرات میں بہاریوں پر حملہ تیجسوی کی نتیش کمار پر تنقید

 بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے آج چیف منسٹر نتیش کمار پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ گجرات میں بہاریوں پر حملہ کیا جارہا ہے ۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کمار پر تنقید کی اور کہا کہ کیوں خودساختہ مغرور شخص نتیش کمار 20 ہزار سے زائد بہاریوں پر ہونے والے واقعہ پر خاموش ہیں۔ ، جنہیں گجرات سے باہر ہونا پڑا۔ اس سے قبل انہیں زدوکوب بھی کیا گیا ۔ قبل ازیں نتیش کمار نے پانچ کروڑ روپئے کی رقم جو اس وقت کے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کی جانب سے حاصل کیے تھے جب بہار میں سیلاب کی راحت کے لیے امدادی فنڈ میں حاصل کیے گئے تھے واپس کیا تھا۔ اسی قسم کے ٹوئٹ میں یادو نے کہا کہ پی ایم مودی جی کا ڈی این اے نتیش کی نشاندہی کرتا ہے۔ میں اس سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ان کا (نتیش کا) ڈی این اے خراب ہے ۔ اپنے ٹیوٹ میں یادو نے ایک کارٹون بھی پوسٹ کیا ہے ، جس میں ایک کوے کو کائیں کائیں کرتے دکھایا گیا ہے۔ کمار کو اس سلسلہ میں ہوش میں آنے کی ضرورت ہے ۔

جواب چھوڑیں