ایودھیا میں رام مندر پر بی جے پی سنجیدہ نہیں :شیوسینا

 شیوسینا نے آج یہاں ایک بار پھر بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے معاملہ میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے ۔شیوسینا کے ایم پی اور پارلیمانی لیڈر سنجے راؤت نے بی جے پی پر یہ الزام لگا یا ہے ۔سنجے راؤت نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کے معاملہ میں بی جے پی کو دلچسپی نہیں ہے اور وہ اس کی تعمیر کے معاملہ میں بھی بی جے پی سنجیدگی کا اظہار نہیں کررہی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پررام مندر معاملہ سے چشم پوشی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ اگر اس معاملہ پر توجہ نہیں دے گی تو عوام بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا دیں گے ۔کیونکہ وعدے کے باوجود اس نے مندر کی تعمیر کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے ۔سنجے راؤ ت نے حال میں سامنا میں لکھے اداریہ میں دھمکی دی کہ رام مندر بناؤ ورنہ رام نام ستیہ ہوجائے گا۔کیونکہ مرکز اور پھر اترپردیش میں بی جے پی اقتدار میں آئی تب خیال تھا کہ رام مندر کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی ،لیکن کچھ نہیں کیا گیا اور مودی کے ساتھ دیگر ہندوتوا رہنماء اس سلسلہ میں کوئی بیان نہیں دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں