ایک سرجیکل حملہ کے جواب میں 10سرجیکل حملے کئے جائیںگے: میجر جنرل آصف غفور

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان‘ جوایک دوسرے سے بیگانہ نیوکلیئر پڑوسی ممالک ہیں‘ تازہ ترین لفظی جنگ میں آج پاکستان نے وارننگ دی ہے کہ ایک سرجیکل حملہ کے جواب میں ہندوستان کیخلاف ’’10سرجیکل حملے کئے جائیں گے‘‘۔ پاکستانی فوج کی انٹر سرویسس پبلک ریلیشنس کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مذکورہ خیال کا اظہار کیا۔ وہ‘ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجواکے ساتھ ‘ سفر برطانیہ میں شریک ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی اطلاع کے بموجب میجر جنرل غفور نے کہاکہ ’’ اگر ہندوستان نے پاکستان کے اندر سرجیکل حملہ کرنے کی جسارت کی تو اُس کو ‘ جواب میں 10سرجیکل حملوں کا سامنا ہوگا۔ اُنہوںنے یہ بھی کہاکہ ’’ جو لوگ ہمارے خلاف کسی غلط مہم کے بارے میں سونچتے ہیں ‘ اُن کے ذہنو ں میں پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔ فوج کے ترجمان نے کہاکہ پاکستانی فوج 50بلین ڈالر کے چین۔ پاکستان معاشی راہداری( CPEC ) کی نگراں ہے اور یہ میگا پراجکٹ‘ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرے گا۔ میجر جنرل غفور نے کہاکہ پاکستانی فوج‘ پاکستان میں جمہوریت اور استحکام چاہتی ہے۔ اُنہوںنے دعویٰ کیاکہ گذشتہ جولائی میں ہوئے عام انتخابات ‘ اِس ملک کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات تھے ۔

جواب چھوڑیں