تلنگانہ فوڈ فیسٹیول جاری

شہر حیدرآباد میں نیکلس روڈ کے پیپلز پلازہ پر تلنگانہ فوڈ فیسٹیول جاری ہے ۔اس کا اختتام 14اکتوبر کو ہوگا۔اس فیسٹیول میں 100 سے زائد اسٹالس لگائے گئے ہیں۔تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے یہ فیسٹیول منعقد کیاجارہا ہے ۔اس میں روایتی ڈشس کے ساتھ ساتھ مقامی ڈشس کو نئے انداز میں پیش کیاجارہا ہے ۔اس طرح یہ فیسٹیول کھانے کے شوقین افراد کے لئے ایک موزوں مقام بن گیا ہے ۔اس موقع پر پکوان کے مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں