عبداللہ سہیل‘ صدر مائنا ریٹی ڈپارٹمنٹ پردیش کانگریس مقرر

صدر کانگریس راہول گاندھی نے صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی شیخ عبداللہ سہیل کو تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کا چیرمین مقرر کیا ہے ۔ جنرل سکریٹری اشوک گہلوٹ نے جاری کردہ احکام میں بتایا کہ راہول گاندھی نے شیخ عبداللہ سہیل کو تلنگانہ کانگریس مائنا ریٹی ڈپارٹمنٹ کا صدر مقرر کیا ہے ان کے ساتھ راہول نے سید امتیاز حیدر کو چھتیس گڑھ اور ملٹن رشید کو مغربی بنگال پردیش کانگریس مائنا ریٹی ڈپارٹمنٹ کا چیرمین مقرر کیا ہے۔ شیخ عبداللہ سہیل ، اتم کما رریڈی کے با اعتماد رفیق سمجھے جاتے ہیں ۔ مائنا ریٹی ڈپارٹمنٹ کا چیرمین مقرر کرنے پر عبداللہ سہیل نے راہول گاندھی، اتم کمار ریڈی، انچارج جنرل سکریٹری آر سی کنتیا، سکریٹریز این بوس راجو اور سلیم احمد سے اظہار تشکر کیا اور آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے سخت جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

جواب چھوڑیں