عثمان خواجہ ٹاپ 10 میں شامل۔کوہلی پہلے مقام پر برقرار:آئی سی سی

آئی سی سی کی جانب سے ٹسٹ رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق ہندوستان کے ویراٹ کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، نیوزی کے کین ولیمسن تیسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف ٹسٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹاپ 10 بیاٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا تاہم اظہر علی 16 ویں اور اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن ٹاپ پر ہیں، جنوبی افریقہ کے ربادا اور ورنان فیلینڈر بالترتیب دوسرے اور تیسرے، ہندوستان کے رویندر جڈیجہ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے محمد عباس پہلی مرتبہ ٹاپ 20 بولرز کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور ان کا 13 واں نمبر ہے۔ آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ کے مطابق آل رائونڈر کی فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بناسکا۔ اس فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، ہندوستان کے رویندر جڈیجہ دوسرے، جنوبی افریقہ کے فیلینڈر تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے اور ہندوستان کے روی چندرن اشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

جواب چھوڑیں