غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 6 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی مظاہرین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں سرحدی باڑ کے قریب فلسطینی ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ قابض فوج نے انہیں منشتر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے تصادم میں 112 افراد زخمی ہوئے۔ 85 فلسطینی بندوق کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مشرقی غزہ کی سرحدی باڑ پر قریبا 14 ہزار فلسطینی مظاہرین جمع ہوئے اور سرحد کی طرف مارچ شروع کیا۔صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے فوج پر دستی بموں سے حملے بھی کیے اور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کیقریب آنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں گئی تاہم فلسطینیوں کے جانی نقصان کا صحیح اندازہ نہیں ہوسکا۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج کا دستی بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ فلسطینی مظاہرین نہتے تھے اور وہ نعرے لگاتے سرحد پر احتجاج کر رہے تھے۔واضح رہے کہ 30 مارچ 2018ئسے غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کے تشدد سے 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔ یواین آئی کے مطابق قطر نے اسرائیلی مقبوضہ افواج کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی پر محاصرہ کی برخواستگی کے مطالبہ کے ساتھ احتجاج اور ساتھ ہی ساتھ ان کی آبائی سرزمین کی واپسی کے حق کے مطالبہ پر گولیوں کے استعمال اور بہیمانہ استبداد کی پر زور مذمت کی ہے ‘جبکہ فلسطینیوں نے غزہ پٹی کی مشرقی سرحد پر گریٹ مارچ آف ریٹرن احتجاجی مظاہرہ کئے جس میں 6 فلسطینی ہلاک اور دیگر متعدد زخمی ہوگئے ۔ وزارت خارجہ نے اپنے بتایا کہ اسرائیلی تشدد میں اضافہ بین الاقوامی قوانین اور کنونشنس کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی جنگی مشن اور اس کی اجتماعی سزا پالیسی پر کنٹرول کرے جو فلسطینی عوام کے خلاف جاری ہے ۔ خلیج نیوز رپورٹ میں یہ بات بتائی۔ بیان میں بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔ اس سے فلسطینی نصب العین اور آزاد فلسطین ریاست 1967 سرحدیں اور دارالحکومت کی حیثیت سے یروشلم کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی گیارنٹی کے لیے فلسطینی عوام کی قطر کی جانب سے اٹل تائید کااظہار ہواہے ۔ کل فائرنگ میں کم از کم 6 فلسطینی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے بموجب مقبوضہ فوج نے ربر کوٹیڈگولیوں کو استعمال کیا جبکہ احتجاجی سرحد پر متعدد کیمپس میں اکٹھاہوگئے تھے ۔ چند زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیاگیا اور دیگر کا علاقائی ہاسپٹل میں علاج کیاگیا ۔

جواب چھوڑیں