میرا دل افسردہ ہے : امیتابھ

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ہراسانی کے واقعات پر کہا ہے کہ اگر ہم خواتین کو عزت نہ دے سکیں تو یہ ہمارے لئے ایک نہ مٹنے والا داغ ہوگا۔ کسی بھی خاتون کوکسی قسم کی بدتمیزی اور غلط رویے کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ ایسے واقعات فوری طور پر انتظامیہ کے نوٹس میں لائے جانے چاہئیں اور اس پر ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔امیتابھ بچن نے کہا کہ شہری، سماجی، معاشرتی اقدار اور تہذیب کو ابتدائی کورس میں پڑھانے کی ضرورت ہے۔خواتین معاشرے کی کمزور رکن ہونے کی وجہ سے اس کی زد پر ہیں، انہیں خصوصی تحفظ درکار ہے لیکن ہمارے ملک میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ یہ سلوک دیکھ کر میرا دل افسردہ ہے۔واضح رہے کہ تنوشری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کے الزامات کے بعد سے بالی وڈ انڈسٹری میں ’می ٹو‘ مہم نے زور پکڑ لیا ہے۔

جواب چھوڑیں