وزیر اعظم نریندرمودی کوجان سے مارنے کی دھمکی

وزیر اعظم نریندرمودی کو جان سے مارنے کی دھمکی والا ای میل ملنے کے بعد دہلی پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مبینہ دھمکی کا یہ میل سیدھے دہلی پولیس کے کمشنر امولیہ پٹنائک کو بھیجا گیا ہے۔ اس ای میل میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کو 2019 میں جان سے ماردیا جائے گا۔ اس میل کے موصول ہونے کے بعد سے دہلی پولیس کی اب تک کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ یہ میل آسام کے کسی علاقہ سے بھیجا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی کو قتل کی دھمکی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ بھیما کوریگائوں تشدد کی جانچ کے دوران بھی پونے پولیس نے وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش کا پتہ چلنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم کے قتل کی اس دھمکی والے ای میل کے بعد دہلی پولیس کے ساتھ تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔ میل ملنے کے ساتھ ہی اسے بھیجنے والے کی تفتیش میں پولیس مصروف ہے۔ میل بھیجنے والے نے اپنا نام آر سے بتایا ہے اور اس میں میں لکھا ہے کہ کسی ریلی میں وزیر اعظم مودی پر جان لیوا حملہ کیا جائے گا۔ یہ حملہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل جیسا ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ اسمبلی انتخابات اور2019 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم مودی الگ الگ ریاستوں میں ایک کے بعد ایک کئی احتجاجی جلسہ کرنے والے ہیں۔

جواب چھوڑیں