ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان دوسرے ٹسٹ کے دوران ہوگا:انضمام

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان دوسرے ٹسٹ کے دوران کریں گے۔ مشاورت کافی حد تک مکمل کرچکے ہیں۔ انضمام الحق نے ٹیم کی خراب پرفارمنس پر ہونے والی تنقید پر کہاکہ اچھا کھیلنے پر تعریف ہوتی ہے۔ ایشیا کپ میں بری پرفارمنس ہوئی جس پر تنقید ہوناہی تھی۔ دبئی ٹسٹ میں میچ ڈرا نہیں ہونا چاہیے تھا پہلے ٹسٹ میں لڑکوں نے محنت کی مگر آسٹریلیا بھی اچھا کھیلی، کریڈٹ مہمان ٹیم کو بھی جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بولرس نے جان ماری۔ سرفراز الیون نے بہتر کھیل پیش کیا خاص طورپر حفیظ اور حارث سہیل نے زبردست بیٹنگ کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ یاسر شاہ نے زیادہ وکٹ نہیں لیے حالانکہ ان سے اس سے زیادہ اچھی بولنگ کی توقع تھی۔ وہ ان وکٹوں پر ہمارا اہم بولر ہے۔ تاہم انہوں نے یقین کا اظہار کیاکہ آئندہ ٹسٹ میں وہ اہم کردار ادا کرے گا۔ فاسٹ بولر محمد عباس کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ اس نے دونوں اننگز میں شاندار اسپیل کیے۔ خاص طورپر دبئی کے حالات میں ایسی عمدہ بولنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ ابھی وہ ٹسٹ میاچس میں زبردست پرفارم کر رہا ہے۔ انگلینڈ میں ورلڈکپ کھیلنا ہے ار وہ ہمارے پلان میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں