پلوامہ میں عسکریت پسند ہلاک

 جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ بندوقوں کی لڑائی میں ہفتہ کے دن ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت پلوامہ کے موضع باب گنڈ کے شبیر احمد ڈارکی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ایک اور عسکریت پسند شوکت احمد (ساکن موضع مُران ضلع پلوامہ) اس لڑائی میں شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ شوکت احمد سیکوریٹی گھیرا توڑکر بچ نکلا اور بعدازاں نامعلوم افراد نے اسے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں شریک کرایا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند کے پیٹ میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔

جواب چھوڑیں