پی ایس ایل 4 کی پلیرس ڈرافٹ 20 نومبر کو ہوگی

 پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کیلئے پلیرس کا انتخاب 20 نومبرکو کیا جائے گا۔ چوتھے ایڈیشن کے ڈرافٹ کا میلہ اسلام آباد میں سجایا جائے گا۔ تمام 6 فرنچائزز کیلئے ٹریڈنگ ونڈو 12 تاریخ تک کھلی رہے گی۔ آئندہ روز اسکواڈ میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا فیصلہ ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ 10 پلیئرز کو رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ہر 16 رکنی ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ زمرہ میں 3،3، سلور میں 5 اور 2 ایمرجنگ پلیئرز منتخب کرنا ہوںگے۔ غیر ملکی اسٹارز میں اے بی ڈیویلرس، اسٹیون اسمتھ، راشد خان، کیرون پولارڈ، کولن منرو، شین واٹسن، سنیل نارائن، کرس لین، عمران طاہر، ڈیرن سامی، لیوک رونچی، برینڈن میکلم، تھشارا پریرا اور کولن انگرام شامل ہیں۔ ایونٹ میں شامل 6 فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کھلاڑیوں کا انتخاب کریںگی، ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل پلیئرز کی ٹریڈنگ کیلئے ونڈو 12 نومبر تک کھلی رہے گی۔ آئندہ سیزن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہر فرنچائز گزشتہ اسکواڈ میں سے زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ راشد خان کی دستیابی افغان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ گزشتہ برس کندھے کی انجری کے سبب ایونٹ میں حصہ نہ لینے والے لاہور قلندرز کے کرس لین بھی فہرست میں شامل ہیں۔ڈیویلرس اور اسمتھ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔

جواب چھوڑیں