کانگریس کو2 نشستیں ملنا بھی مشکل: جوپلی کرشنا راؤ

 کارگذار وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے کانگریس قائدین کی جانب سے ضلع محبوب نگر کے سہ روزہ دورے کے موقع پر حکومت کے خلاف غلط اور گمراہ کن پروپگنڈہ کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ریاست بھر سے2حلقوں سے کامیابی ملنا مشکل ہے ۔ انہوںنے کانگریس قائدین سے استفسار کیا کہ انہیں تلنگانہ میں سیاسی طاقت حاصل ہے تو پھر وہ کیوں تلگودیشم پارٹی سے مفاہمت کرنا چاہتے ہیں۔ جے کرشنا راؤ نے آج ٹی آر ایس لیجسلیچرس پارٹی دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال2014 کے انتخابات میں کانگریس کو20حلقوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن دسمبر میں منعقد شدنی انتخابات میں کانگریس کو 2نشستیں ملنا بھی مشکل نظر آرہا ہے۔انہوںنے ڈی کے ارونا کی جانب سے حکومت کے خلاف دیئے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ ڈی کے ارو نانے کبھی بھی علحدہ تلنگانہ کی تحریک کی تائید نہیں کی تھی ۔ وہ سیما آندھرا کے حکمرانوں کی ہمیشہ تائید کرتی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس قائدین اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں