اکرم اورمصباح کرکٹ کمیٹی میں شامل

 پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق کو پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی احسان مانی نے ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس میٹنگ کے دوران کرکٹ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے سابق ٹسٹ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی بنانے کے بشمول متعدد اہم امور پر بات چیت بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں‘ سے مشاورت کے بعد ماضی کے عظیم کھلاڑیوں وسیم اکرم اور مصباح الحق کو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم پاکستان کی طرف سے 104 ٹسٹ، 356 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میاچس میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ مصباح الحق کو گرین شرٹس کی طرف سے 75 ٹسٹ، 162 ایک روزہ اور 39 ٹوئنٹی 20 میاچس کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں