ایم جے اکبر کے مسئلہ پروزیراعظم خاموش کیوں؟کانگریس کا سوال

 کانگریس نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندرمودی سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے وزارتی ساتھی ایم جے اکبر کے مسئلہ پراپنی خاموشی توڑیں۔ اکبر کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ کانگریس قائد آنند شرما نے کہا کہ سوال خواتین کے وقار ، سلامتی اور تحفظ کا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ وزیراعظم فوری وضاحت کریں گے لیکن وزیراعظم کا بھی مساوی فرض(دستوری اور اخلاقی فرض) بنتاہے کہ وہ کچھ بولیں۔ وزیراعظم نے خاموشی کیوں اختیارکر رکھی ہے۔ یہ بنیادی سوال ہے۔ ملک کو بتائیے آپ کی کیا رائے ہے۔پی ٹی آئی کے بموجب کانگریس نے ایم جے اکبر معاملہ میں وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید تیز کردی اور کہا کہ ان کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔ می ٹو تحریک گذشتہ 15 دن میں زور پکڑچکی ہے ۔ پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر قائد آنندشرما نے مودی کی خاموشی پرسوال اٹھایا اور کہا کہ سربراہ مملکت ہونے کے ناطے انہیں منہ کھولناچاہئیے۔ ’’بیٹی بچاؤ ‘ بیٹی پڑھاؤ‘‘ اور عورتوں کا سمان کی بات کرنے والے وزیراعظم نے خاموشی اختیارکی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

جواب چھوڑیں