جوکووچ نے شنگھائی ماسٹرس کا خطاب جیت لیا

عالمی نمبر دو سربیا کے نواک جوکو وچ نے کروشیا کے بورنا کوریک کو سیدھے سٹوں میں 6-3,6-4 سے ہراکر شنگھائی ماسٹرس کا خطاب جیت لیاہے۔فائنل میںگردن میں تکلیف سے دوچار کوریک اپنے پچھلے مظاہرہ کا اعادہ نہ کرسکے۔19ویں رینک کے جوکووچ اور ان کے قریبی دوست کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا لیکن پہلے سیٹ کے چھٹے گیم میں سرویس بریک کرکے 21 سالہ میدان پرحریف ‘باہر دوست اور ٹریننگ پارٹنر بوریک پر حاوی ہوگئے اور خطابی جیت تک وہ اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔جوکووچ نے چوتھی مرتبہ شنگھائی ماسٹرس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔خطابی جیت کے ساتھ 31سالہ جوکووچ عالمی نمبر ایک ببنے کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔اس وقت اسپین کے رافل ندال ورلڈ نمبر ون ہیں۔جوکووچ نے ومبلڈن کے بعدیوایس اوپن جیت کر رینکنگ میں فیڈرر کو پچھاڑ دیا۔جوکووچ نے اپنے کیریر میں14 گرانڈ سلام جیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں