خواتین کیخلاف متنازعہ ریمارکس پر ملیالی اداکار کولم تلشی کیخلاف ایف آئی آر

ملیالی اداکار کولم تلشی کیخلاف کیرالا پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ تلشی نے ‘ سابری مالا مندر مسئلہ پر این ڈی اے کے ایک احتجاجی جلسہ کے دوران خواتین کیخلاف متنازعہ ریمارکس کئے تھے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ بی جے پی کے حامی تلشی نے گذشتہ جمعہ کو کولم میں احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طورپر کہا تھا کہ ’’ ممنوعہ ایج گروپ کی خواتین جو لارڈ ایپا مندر کے درشن کرتی ہیں‘ اُنہیں کاٹ دیا جانا چاہئے‘‘۔ تلشی کیخلاف کل ایک ایف آئی آر ‘ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 295(A) کے تحت اورکیرالا پولیس ایکٹ کی دفعہ 119(A) کے تحت بھی درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ایک مقامی لیڈر رتیش کی شکایت پر یہ ایف آئی آر درج کیا گیا۔ مذکورہ ریمارکس پر مختلف گوشوں سے مذمت کا سامنا ہونے پر تلشی نے بعد میں کہا کہ اُنہوںنے جذبات میں ایسے ریمارکس کردیئے تھے جس پر وہ افسوس اور معذرت کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں