روزنامہ منصف اور پرتھیما ہاسپٹل کے زیراہتمام مفت طبی کیمپ

ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمد خان اور ڈپٹی ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف ڈاکٹر اسلم محمد خان کی ہدایت پر قارئین منصف کیلئے آج دفتر منصف ،خان لطیف خان اسٹیٹ نزد فتح میدان میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس کا اہتمام روزنامہ منصف اور پرتھیما ہاسپٹل کاچی گوڑہ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا اس کیمپ میں کنسلٹنٹ کارڈیولوجی ڈاکٹروکاس ، کنسلٹنٹ نیفرولوجی ڈاکٹر بی سائی کانت کمار، کنسلٹنٹ آرتھو پیڈیک سرجن ڈاکٹر اودئے بھاسکر، کنسلٹنٹ جنرل فزیشن ڈاکٹر سریدھر ، کنسلٹنٹ گائنا کالوجی ڈاکٹر وائی سریشا اور کنسلٹنٹ جنرل فزیشن ڈاکٹر شیورام کرشنا نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں دوائیں بھی تجویز کئیں اس کیمپ میں ٹوڈی ایکو، ای سی جی، بی پی اور بلڈ شوگر چیک اپ مفت کیا گیا ۔ اس کیمپ سے قارئین منصف کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا ۔ مریضوں نے مفت کیمپ کے انعقاد پر ایڈیٹر انچیف جناب خان لطیف محمد خان کی ستائش کی ۔

جواب چھوڑیں