سبھاش گھئی کے خلاف دست درازی کی شکایت درج

 ایک اداکار ماڈل نے بالی ووڈ فلمساز سبھاش گھئی کے خلاف دست درازی کی شکایت درج کرائی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ یہ شکایت ورسوا پولیس اسٹیشن میں ہفتہ کی رات درج ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس زون 9 پرمجیت سنگھ داہیہ نے بتایاکہ ہمیں تحریری شکایت ملی اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ اپنی شکایت میں اداکارہ ۔ماڈل نے الزام عائد کیا ہے کہ سبھاش گھئی نے اگست میں اسے اپنے بنگلہ پر بلایاتھا اور بوسہ لینے کی کوشش کی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ سبھاش گھئی نے 6اگست کو مجھے اپنے بنگلہ پر بلایاتھا وہاں 5 تا 6لوگ موجود تھے۔ سبھاش گھئی نے مجھ سے ان کے سر اور پیٹھ کی مالش کرنے کے لئے کہا۔ یہ میرے لئے صدمہ سے کم نہیں تھا لیکن 73 سالہ عمررسیدہ شخص کے احترام میں نے 3 تا 5منٹ مساج کیا اور پھر اپنے ہاتھ دھونے واش روم گئی۔ سبھاش گھئی واش روم میں چلے آئے اور اسے ایک اور کمرہ میں لے گئے اور کہا کہ وہ کچھ بات کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے زبردستی مجھے کِس کرنے کی کوشش کی۔ فلمساز نے دھمکی دی کہ وہ اسے فلم میں لانچ نہیں کریں گے۔ سبھاش گھئی نے کہا’’جا کے دکھا‘‘ ۔

جواب چھوڑیں