سعودی صحافی کی ہلاکت کی آڈیو ترکی کو دستیاب : ترک اخبار

ترک اخبار صباح کے مطابق ترک حکام کو جمال خشوگی کے ہلاک کیے جانے کی آڈیو حاصل ہو گئی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ آڈیو اْن کی ایپل واچ کے سگنل سے حاصل ہوئی ہے، جسے پہن کر وہ قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے۔ رواں مہینے کی 2 تاریخ کو سعودی حکومت کے سخت ناقد خشوگی استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانے گئے تھے اور پھر واپس نہیں آئے۔ اْن کے لاپتہ ہونے پر پراسراریت چھائی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے سعودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ قونصل خانے کے دروازے ترک تفتیش کاروں پر کھول دے۔

جواب چھوڑیں