شہید جوانوں پر سیاست نہ کریں تیجسوی:جے ڈی یو

بہار میں برسراقتدار جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو)نے مڈبھیڑ کے دوران شہید ہوئے تھانہ انچارج پر اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے بیان کے سلسلے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شہید پولیس اہلکاروں کا احترام نہیں کرسکتے تو کم از کم بے عزتی نہ کریں۔جے ڈی یو کے ترجمان اور قانون ساز کونسل کے رکن نیرج کمار نے یہاں کہا،”تیجسوی جی،پولیس کے جوان اپنی بے نامی جائیداد بچانے کے لئے نہیں،بلکہ سماج اور ملک کی حفاظت اور اپنے فرائض کو انجام دینے کے لئے لئے شہید ہوتے ہیں۔ان پولیس اہلکاروں کی قربانی پر کم ازکم سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔” کمار نے کہا کہ ویسے ،جے ڈی یو کا مقصد ان مسئلوں پر کبھی بھی سیاست کرنے کا نہیں رہا ہے ۔لیکن ،تیجسوی کو پتہ ہونا چاہئے کہ 1998-1996 کے دوران بہار میں قتل عام کے چار واقعات میں 11پولیس اہلکارشہید ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 22جنوری 1996کو گیا ضلع کے ٹیکاری میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ یکم جنوری 1997کو پٹنہ ضلع کے جلپورا میں ایک پولیس اہلکار اور 17ستمبر 1998 کو گیا ضلع کے پنچ شیلا پہاڑ پر دو پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔

جواب چھوڑیں