صومالیہ میں 2خود کش حملے 22 افراد ہلاک،36زخمی

شورش زدہ صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 22 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے عرب نیوز کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے دو مختلف مقامات پر حملہ کیا، پہلے حملہ میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حملہ میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ اور کافی شاپ کو ایسے وقت میں حملہ کا نشانہ بنایا جب ایک روز بعد صومالیہ کی تاریخ کے بد ترین حملہ کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے اس حملہ میں شدت پسند گروپ الشباب نے بارود سے بھرا ٹرک اڑا کر 500 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں