منوہرپاریکر‘ ایمس سے ڈسچارج‘ گوا واپس

چیف منسٹر گوا منوہرپاریکر اتوار کے دن نئی دہلی کے ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس) سے ڈسچارج ہوگئے۔ دوپہر میں وہ اپنی آبائی ریاست گوا پہنچ گئے۔ ایمس ذرائع کے بموجب انہیں اتوار کی صبح کچھ دیر کے لئے آئی سی یو منتقل کیاگیاتھا کیونکہ ان کی طبعیت بگڑ گئی تھی لیکن بعد میں انہیں ڈسچارج کردینے کا فیصلہ ہوا۔ 62 سالہ پاریکر 15 ستمبر کو ایمس میں شریک کرائے گئے تھے۔ انہیں خصوصی پرواز سے گوالایاگیا اور ایمبولنس میں دوناپال(نزدپنجی) میں ان کے نجی بنگلہ پہنچادیاگیا۔

جواب چھوڑیں