میرٹ پر آنے والوں کیلئے امریکہ کے دروازے کھلے رہیں گے: ٹرمپ

 امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ میرٹ پر امریکہ آئیں۔ غیر قانونی طور پر سرحد پارکرکے داخل نہ ہوں۔ ٹرمپ نے ہفتہ کے دن وائٹ ہاؤز میں میڈیا سے کہا کہ میں سرحدوں کے معاملہ میں انتہائی سخت ہوں۔ لوگ ہمارے ملک میں قانونی طور پر آئیں، غیرقانونی طریقہ سے نہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ میرٹ پر آئیں۔ غیرقانونی ایمگریشن کے تعلق سے سوالات کے جواب میں انہوں نے پھر کہا کہ وہ میرٹ پر لوگوں کی آمد چاہتے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہندوستان جیسے ممالک کے ٹکنالوجی پروفیشنل آسکیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں میرٹ چاہتا ہوں۔ بڑی بڑی کار کمپنیاں پھر سے ہمارے ملک آرہی ہیں۔ گذشتہ 35برس میں ایسا نہیں ہواتھا۔ جرمن کارکمپنی فوکس ویگن، وسکنسن میںبہت بڑا پلانٹ لگارہی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آئیں لیکن میرٹ پر۔ ہم ایسے بندے چاہتے ہیں جو ہمارے کام آئیں۔ یہ بے حد اہم ہے۔

جواب چھوڑیں