پرنس یعقوب طوسی‘ رام مندر کی تعمیر کے حامی

 مغل شہنشاہ بابر کا وارث ہونے کا دعویٰ کرنے والے پرنس یعقوب حبیب الدین طوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے سونے کی اینٹ رکھیں گے۔ طوسی نے مانا کہ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ان سے ملاقات سے انکارکردیا۔ طوسی نے اتوار کے دن یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں حال میں 2 دن گورکھپور میں تھالیکن چیف منسٹر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ رام مندر کی تعمیر پر ہندوؤں اور مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ یہ سیاستداں ہیں جو ملک کے عوام کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ رام مندر کی جلد تعمیر کی تائید میں عنقریب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملنے جائیں گے۔ پرنس طوسی نے دعویٰ کیا کہ متنازعہ اراضی، بابر کی تھی اور بابر کا وارث ہونے کے ناطہ تمام حقوق ان کے پاس ہیں۔ عدالت میں کیس لٹکا رہے گا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ بہتر ہوگا صدرجمہوریہ مداخلت کریں اور ضروری ہوتو پارلیمنٹ قانون بنائے۔

جواب چھوڑیں