باکسر خبیب کا مے ویدر کو چیالنج

 حال ہی میں مکس مارشل آرٹ کے آئرش باکسر میک گوریگور کو شکست دینے والے باکسر خبیب نورما گومیڈو نے اب فلائیڈ مے ویدر کو ہرانے پر نظریں مرکوز کرلیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روسی باکسرکے پروموٹر کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں کہ ’چلو اٹھو فلائیڈ، اب ہمیں لڑناہے‘۔ خیال رہے کہ روسی باکسر نے میک گریگور کو 6 اکتوبر کو شکست دی تھی جو گزشتہ برس فلائیڈ میویدر کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد اپنا پہلا میچ لڑرہے تھے۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ روسی باکسر خبیب نورماگومیڈو کا اب تک کا ریکارڈ 0-27 ہے جبکہ انہوں نے جس امریکی باکسر کو چیلینج کیاہے ان کا ریکارڈ اب تک 0-50 ہے یعنی دونوں باکسرز کو اب تک لڑی جانے والی تمام لڑائیوں میں سے ایک میں بھی شکست نہیں ہوئی۔ گزشتہ لڑائی میں خبیب نورماگومیڈو نے میک گریگور کو جیت سے قبل ایک طاقتور مکا رسید کرکے ان کی گردن دبوچ لی تھی۔

جواب چھوڑیں