جنوبی فرانس میں شدید بارش اور سیلاب‘13افراد ہلاک

فرانس کے جنوبی حصے میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چند مقامات پر سیلابی ریلے 7 میٹر تک بلند تھے۔ حکام نے متاثرہ خطہ کے تمام اسکولوں و دفاتر کی عارضی بندش کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے بتایا ہے کہ ا?گ بجھانے والے عملے کے ساڑھے تین سو سے زائد ارکان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ مزید ساڑھے تین سو امدادی کاموں کے لیے متاثرہ علاقوں کی جانب گامزن ہیں۔شدید ترین متاثرہ علاقہ کے رہنے والوں پر زور دیا گیاہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی مقیم رہیں۔ ایمرجنسی خدمات اور مقامی عہدیداروں نے یہ ہدایت جاری کی ہے ۔ انہوں نے سخت چوکسی کا بھی اعلان کردیاہے ۔ جبکہ سیلاب کاپانی7 میٹر بلندی تک پہنچ گیاہے ۔ مقامی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ آج صبح ابتدائی ساعتوں کے فوٹیج میں بلند ہوتی ہوئی سطح آب کو دکھایاگیاہے ۔

جواب چھوڑیں