رافیل معاملت‘ بی جے پی پر شتروگھن سنہا کی تنقید

ناراض بی جے پی قائد شتروگھن سنہا نے رافیل معاملت میں مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فرنچ اخبار نے سابق صدر فرانس فرانسو اولاند کے حوالہ سے کہا ہے کہ حکومت ہند نے تجویز کیا تھا کہ ریلائنس ڈیفنس کو فرنچ ایرو اسپیس کمپنی ڈسو ایوی ایشن میں شراکت دار بنایا جائے۔ اتوار کی شام کسان پنچایت سے خطاب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ(ایچ اے ایل) جیسی تجربہ کار کمپنی کو پرے رکھ کر نئی کمپنی کو رافیل کا ٹھیکہ کیسے ملا۔ انہوں نے تمام اپوزیشن قائدین سے اپیل کی کہ وہ 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے متحد ہوجائیں۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیہ نے بھی کسانوں سے خطاب کیا۔ کانگریس اور بی جے پی‘ فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کی 58ہزار کروڑ کی معاملت پر ایک دوسرے سے اُلجھی ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں