سی بی آئی نے لاپتہ طالبعلم نجیب احمد کا کیس بند کردیا

 سی بی آئی نے بالآخر‘ جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالبعلم نجیب احمد کا کیس بند کردیا ہے کیونکہ نجیب کو تلاش کرنے کی‘ سی بی آئی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا‘ سرکاری عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی اور کہاکہ مذکورہ تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ سے اجازت ملنے کے بعد حال ہی میں پٹیالہ ہائوز کورٹ میں اپنی رپورٹ داخل کردی ہے۔ امکان ہے کہ پٹیالہ ہا ئوز کورٹ ‘ اِس معاملہ کی سماعت آئندہ 29نومبر کو کرے گی۔ سی بی آئی نے نجیب کے لاپتہ ہونے کے بارے میں تحقیقات سالِ گذشتہ مئی میں شروع کی تھیں۔ اِس ایجنسی نے کہاکہ تمام زاویوں سے اِس معاملہ کی چھان بین کی گئی لیکن کسی جرم کے ارتکاب کا پتہ نہیں چلا۔

جواب چھوڑیں