شمالی کوریا میں میزائل کی تیاری کی امریکہ کو کوئی اطلاع نہیں:ٹرمپ

 صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا کہ واشنگٹن کو اس وقت اس بات کا کوئی علم نہیں کہ آیا شمالی کوریا نئے میزائل کی تیاری عمل میں لارہاہے یا نہیں ۔ تاس نے اپنی رپورٹ میںبتایا کہ ہم حقیقت میں نہیں جانتے ہیں ۔ ٹرمپ نے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں یہ کہناچاہئے کہ اس کا جواب ہاں میں ہے ۔ دریں اثنا شمالی کوریا نے کسی بھی قسم کے میزائل تجربات نہیں کئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ راکٹ بھی نہیں داغا ہے ۔ شمالی کوریا نے یقینی طور پر نیوکلیر تجربات نہیں کیا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اس قسم کا تجربہ حقیقت میں بہت تیزی سے کیاجاتاہے ۔ اس تجربہ سے زمین دہل جاتی ہے جبکہ اس وقت ہمارے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات موجود ہیں ۔ شمالی کوریائی قائد کم جانگ ان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 12 جون کو سنگاپور کے سیری ٹوسا جزیرہ کی کیپلا ہوٹل میں تاریخی میٹنگ منعقد ہوئی تھی ۔ فریقین نے مشترکہ دستاویزات پر دستخط کئے جس میں پیانگ یانگ نے امریکی سیکیورٹی ضمانت کے عوض جزیرہ نما کوریا کو نیوکلیر اسلحہ سے پاک کرنے کاعہد کیاتھا۔

جواب چھوڑیں