شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچی کی پیدائش متوقع

جاریہ سال 19 مئی کو شادی کے بندھن میں جڑ جانے والے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ہاں آئندہ سال تک پہلے بچی کی پیدائش متوقع ہے۔6 ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے جوڑے سے متعلق گزشتہ چند ہفتوں سے برطانوی و امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ میگھن مارکل امید سے ہیں۔گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو برطانوی اخبار ‘ایکسپریس’ نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا کہ میگھن مارکل حاملہ ہیں، شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں، جب انہیں ڈھیلے لباس میں دیکھا گیا۔تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی، لیکن اب برطانوی شاہی محل نے خود اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نوشادی شدہ جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچی کی پیدائش متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں