عثمانیہ اسپتال میں سوائن فلو وارڈکا قیام

شہر حیدرآباد میں سوائن فلو کے معاملات میں اضافہ پر شہر کے سب سے بڑے سرکاری عثمانیہ اسپتال میں ڈاکٹرس اور طبی اہل کار چوکس ہوگئے ہیں جنہوں نے اس مرض سے متاثر افراد کے علاج کے لئے علحدہ وارڈ قائم کیا ہے ۔اس سلسلہ میں اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناگیندر نے اس وارڈ کے لئے اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شریدھر کو ذمہ دار مقرر کیا ہے جہاں وہ سوائن فلو کے مریضوں کا علاج کریں گے ۔اسی دوران شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ شدید بخار ‘ چھینک ‘کھانسی اور بدن درد جیسی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں ۔ شہری ‘ پرہجوم مقامات میں جانے سے گریز کریں ‘ وقفہ وقفہ سے اپنے ہاتھ دھوتے رہیں ‘ہاتھ ملانے سے گریز کریں’ چھینک یا کھانسی آنے پر اپنے منہ پر ہاتھ رکھیں۔ حکومت کی جانب سے اسپتالوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کو علحدہ رکھنے کے اقدامات کریں۔ ہومیو پتھی ڈاکٹرس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں احتیاطی اقدام کے طور پر ہومیوپتھی دوائیں حاصل کریں۔

جواب چھوڑیں